چنڈی گڑھ:ہماچل پردیش میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے پورا شمالی ہندوستان زبردست ٹھنڈ کی زد میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن کا موسم خشک اور کہرا رہنےکی وجہ سے چوتھے دن سے پھر موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ اگلے دو دن علاقے میں لوگوں کو زبردست ٹھنڈ اور سرلہروں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ امرتسر اور بھٹنڈا میں درجہ حرارت دو ڈگری جبکہ حصار میں تین ڈگری رہا۔ چنڈی گڑھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور پہاڑوں پر برف باری نے مشکلیں بڑھا دیں۔ ہماچل میں بھاری برفباری کی وجہ سے شملہ سمیت برفباری والے علاقوں میں 879 سڑکیں بند ہیں۔ زبردست برف باری کی وجہ سے شملہ، كوفری، ناركنڈا، منالی اور ڈلہوزی میں ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں گاڑیاں برف میں دبی ہوئی ہیں۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے شملہ ڈویژن میں 675 بس خدمات برفباری سے متاثر ہوئی ہیں۔ شملہ میں گھروں، چھتوں،درختوں، بجلی کی تاروں پر برف کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے. آج موسم صاف ہونے سے برف پگھلنے کی وجہ سے پھسلن بڑھ گئی ہے۔ حالت یہ ہے کہ لوگ گزشتہ
پہاڑی خطوں میں برف باری، شمالی ہندوستان میں ٹھنڈ کچھ دنوں رہے گی شدید ٹھنڈ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS