نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعطل کو دور کرنے کے لئے دونوں فوجوں کے اعلی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں سرحد پر ترجیحی بنیاد پر تعطل کم کرنے پر زور دیا گیا۔
مستقبل میں دونوں فریقوں کے مابین فوجی اور سفارتی سطح پر عام رضامندی سے معاملات کو حل کرنے کے لئے مزید ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل سطح کے تیسرے اجلاس میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔
چین کی سرزمین میں پہلی دو ملاقاتیں ہونے کے بعد، منگل کے روز، تیسری ملاقات ہندوستانی سرزمین کے چشول میں ہوئی جو تقریبا 12 گھنٹے تک جاری رہی جس میں دونوں فوجوں کو جھڑپ کی جگہ سے پیچھے ہٹانے،سرحد پر تناؤ کم کرنے اور حقیقی کنٹرول لائن سے وابستہ تمام سرگرمیوں اور پیشرفتوں اور آگے کی منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیہ میں مقیم چودہویں کور کی کمان کے جنرل آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ نے مذاکرات میں ہندوستان کی قیادت کی جبکہ چین کے جنوبی جن زیانگ فوجی ضلع کے کمانڈر لیو لن نے چینی فریق کی قیادت کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ جلد از جلد سرحد پر مرحلہ وار طریقے سے اور قدم در قدم تناؤ میں ترجیحی بنیادوں کمی لانا ضروری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فوجی اور سفارتی سطح پر امن اور دوستانہ حیثیت کو یقینی بنانے کے لئے لائن آف ایکچول کنٹرول کے معاملات اور دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے قابل قبول حل کے تحت مزید اجلاس منعقد ہوں گے۔
کور کمانڈر کی بات چیت کا تیسرا دور ، دونوں ممالک سرحد پر تناؤ کو کم کریں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS