کواڈ کی میٹنگ میں سلامتی اور ترقی پر تبادلہ خیال

0

 ہندستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا نے آج یہاں ہندستانی بحراکلاہل خطہ میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے کنیکٹویٹی اور ڈھانچہ جاتی ترقی کو مضبوطی فراہم کرنے نیز دہشت گردی سے مقابلہ، سائبر و سمندری سلامتی کو مضبوطی دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ چوطرفہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ (کواڈ)کی دوسری میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، جاپان کے توشیمتسو موتیگی، امریکہ کے مائیکل پومپیو اور آسٹریلیا کی وزیرخارجہ میرس پائنے نے حصہ لیا۔
میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ عالمی وبا کے درمیان اس میٹنگ کا انعقاد اس مشکل وقت میں ہمارے ممالک کے درمیان نظریات کے تبادلے کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ہماری پچھلی میٹنگ ستمبر 2019 میں نیویارک میں ہوئی تھی۔اس وقت سے اب تک دنیا بہت بدل گئی ہے۔کووڈ 19 وبا نے زبردست عالمی تبدیلی کی ہے۔ا س سال کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وبا کے سبب پیدا چیلنجز پرہم خیال ممالک کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ردعمل ضروری ہے۔ہمیں وبا کے خلاف پہلے سے زیادہ روادارہونا ہوگا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS