فیض کی نظم پر تنازعہ کو جاوید اختر نے مضحکہ خیز بتایا

0

مشہور گلوکار جاوید اختر نے معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی معروف نظم ’ہم دیکھیں گے ‘کی آئی آئی ٹی کانپور کیمپس میں پڑھنے کے  تنازعہ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔  
جاوید اختر نے کہا کہ ’مشہور شاعر فیض احمد فیض کو ہندو مخالف کہنا، اس قدر مضحکہ خیز ہے کہ اس کے بارے میں سنجیدگی سے بات کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے آدھی زندگی پاکستان سے باہر گزاری ، انہیں وہاں پاکستان مخالف کہا جاتا تھا۔ نظم ’ہم دیکھیں گے‘ انہوں نے ضیاء الحق کی فرقہ وارانہ ، رجعت پسند اور بنیاد پرست حکومت کے خلاف لکھی تھی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’فیض احمد فیض مشہور ترقی پسند مصنفین میں سے نمایاں ہیں، جو غیر منقسم ہندوستان میں ابھرے۔اس شخص نے ہندوستان کی تقسیم پر اظہار افسوس کے لئے جو نظم لکھی تھی اب اس کو ہندوستان مخالف کہا جارہا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS