یں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائل میں پہنچا، محمد شامی نے سات وکٹیں حاصل کیں

0

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان بہت ہی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار انداز  میں کامیابی حاصل کی اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ محمد شامی نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹیم کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ شریاس آئر نے 105 رنز بنائے۔ شبمن گل 80 اور کے ایل راہل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

روہت شرما نے 47 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب 398 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 327 رنز بنا سکی اور 70 رنز سے میچ ہار گئی۔

مزید پڑھیں: ویراٹ کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 50ویں سنچری کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 69 اور گلین فلپس نے 41 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز محمد شامی نے سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS