ہندوستان 5ویں باربنا چمپئن، انگلینڈ کا 24 سالہ خواب رہ گیا ادھورا

0

نارتھ ساؤنڈ(یو این آئی) : تیز گیند باز راج باوا (31 رن پر 5 وکٹ) اور روی کمار(34 رن پر4 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور شیخ راشد اور نشانت سندھو (ناٹ آؤٹ 50) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا، جبکہ اس شکست سے انگلینڈ کا24 سال بعد بھی عالمی چمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوا۔ انگلینڈ نے یہ اعزاز صرف1998 میں جیتا تھا۔ ہندوستان نے فائنل میں انگلینڈ کو 44.5 اوور میں 189 رن پر سمیٹنے کے بعد کچھ نازک لمحات سے گزر کر 47.4 اوور میں چھ وکٹ پر 196 رن پر خطاب ہندوستان کے نام ہوگیا۔ نشانت نے 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا اور اگلی گیند پر سنگل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی، جب کہ دنیش بانا نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو ختم کیا۔ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا نے دوسری گیند پر ہی اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ انگکرش رگھوونشی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے ۔ ہرنور سنگھ 21 رن بنانے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور(49) پر آؤٹ ہوئے ۔ شیخ رشید 50 رن بنانے کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان یش دھول17 رن بنانے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور97پر آؤٹ ہوگئے ۔ نشانت اور راج باوا نے پانچویں وکٹ کے لیے67 رن جوڑ کر ہندوستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ راج باوا نے 54 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور 164 پر آؤٹ ہوئے ۔ کوشل تامبے نو گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ لیکن نشانت سندھو نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دنیش بانا نے پانچ گیندوں پر ناقابل شکست 13 رنز بنا کر ہندوستان کو پانچویں بار عالمی چمپئن بنایا۔ نشانت 54 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ راج باوا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل اس ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ ہوئی تھی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شروعات خراب رہی اور 18 رن پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد انگلینڈ سنبھل نہ سکا اور اس نے61 رن پر اپنی چھ وکٹیں گنوا دیں۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ91 کے اسکور پر گری۔ لیکن اس کے بعد جیمز رو اور جیمز سیلز نے آٹھویں وکٹ کے لیے93 رنوں کی شراکت کرکے انگلینڈ ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ جیمز نے116گیندوں میں12 چوکوں کی مدد سے95 رن بنائے۔ جیمز کو روی نے آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔ روی نے تین گیندوں کے بعد تھامس اسپنوال کی وکٹ بھی حاصل کی۔ راج اور روی دونوں نے چار چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن راج باوا نے جوشوا بائیڈن کو آؤٹ کرکے فائنل میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ راج باوا نے9.5 اوور میں31 رن دے کر 5 وکٹ لئے جبکہ روی نے نو اوور میں34 رن دے کر چار وکٹ لئے ۔ کوشل تامبے کی طرف سے ایک وکٹ آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز سیلز65 گیندوں پر34 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS