لکھنؤ:(یو این آئی) کورونا وباکا اثر کم ہونے کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی معذور افراد کی کرکٹ ٹیم کے دورہ ہندستان کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری ہارون رشید نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی وجہ سے ٹیم کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ اگر ستمبر تک ملک میں کورونا کا قہر ختم ہوتا ہے تو سیریز کے انعقاد پر آخری مہر لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ شیڈول کے تحت تین ایک روزہ میچ آگرہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ تین ٹی 20 میچز جے پور میں اور اور تین روزہ ٹیسٹ میچ اجمیر میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹس کے لیے آگرہ کے کیلاش پرساد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے باقی ممبروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اکتوبر میں ہندوستان ۔بنگلہ دیش کی سیریز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS