ہند- بنگلہ دیش کے درمیان دوستی پل کا افتتاح بروز منگل

0

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 9مارچ بروز منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہند ۔بنگلہ دیش ’میتری سیتو‘کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے اتوار کو بتایا کہ نریندر مودی منگل کو دوپہر 12بجے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے فینی کے پل کا افتتاح کریں گے۔ پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم اس تقریب کے دوران تریپورہ میں کئی بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔’میتری سیتو‘فینی ندی پر بنایا گیا ہے، جو تریپورہ اور بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ بہتا ہے۔ پی ایم او نے بتایا کہ ’فرینڈشپ برج‘ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ اور دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پل نیشنل ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 133 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔
اس پل کی لمبائی 1.9 کلومیٹر ہے اور یہ ہندوستان میں سبروم کو بنگلہ دیش کے رام گڑھ سے جوڑتا ہے ۔ پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سبروم میں ایک مربوط چیک پوسٹ کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تعمیر کردہ مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح بھی کریں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS