ہند اور امریکہ کے بغیر پائلٹ گاڑیوں کے معاہدے پر دستخط

0

نئی دہلی،(یواین آئی) دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ،ہند اورامریکہ نے فضاسے لانچ کئے جانے والے بغیر پائلٹ کے گاڑیوں کے لئے ایک پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔وزارت دفاع اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان اس معاہدہ پر30 جولائی کو ڈیفنس ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ انیشی ایٹو(ڈی ٹی ٹی آئی) میں فضائی نظام سے متعلق پرمشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت دستخط کئے گئے تھے۔۔ وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنوری 2006 میں طے پانے والی یادداشت مفاہمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے جنوری 2015 میں اس ایم او یو پر دوبارہ دستخط کیے۔اسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔گزشتہ30 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر فضائیہ کی جانب سے اسسٹنٹ چیف آف ائیرا سٹاف(پلاننگ) ائیر وائس مارشل نرمدیشور تیواری،اورامریکی فضائیہ کی جانب سے فضائیہ کے سیکورٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل برائن آر بروک بیئر نے دستخط کیے۔معاہدے کے منصوبے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پران بغیر پائلٹ گاڑیوں کے پروٹو ٹائپ تیار کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS