سانڈ کے حملے میں ایک بزرگ کی موت ، تین زخمی

0

بڑواني: مدھیہ پردیش کے ضلع بڑواني  کے سیندوا میں آج ایک سانڈ  کے حملے میں ایک بزرگ  کی موت ہو  گئی  اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  سانڈ  کے حملے میں شدید زخمی 70 سالہ بزرگ کمال الدین کی پرائیوٹ اسپتال میں دوران علاج موت ہو گئی ۔ آج صبح سیندوا کے ملہار باغ اور سدی بدی علاقے میں ایک سانڈ کے حملے میں 4 بزرگ 84 سالہ بینی مادھو مشرا، بزرگ خاتون بیبی بھائی ورما کمال الدین اور ایک دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔  سبھی  کو پہلے  سرکاری سول اسپتال میں داخل کرانے کے بعد  پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی داخل کرایا گیا ۔  مونسپل عملے نے اطلاع ملنے پر سانڈ کو پکڑ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS