نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1،768 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،123 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1768 سے بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 98 مریضوں کی موت سے اس بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 346 ہو چکی ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.06 فیصد ،فعال کیسزکی شرح 1.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.41 فیصد ہے۔
ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں پہلے مقام پہنچ گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد1477سے بڑھ کر 80302 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 6332 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 20.36 لاکھ سے زیادہ اور 54 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،238 ہوچکی ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد 590 سے گھٹ کر 47،569 رہ گئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 12 ہزار ہوگئی ہے ، جب کہ 16 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعہ تعداد بڑھ کر 4226 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 5964 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،343 اور اب تک 9.33 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3997 پر رہ گئی ہے اور اب تک 12502 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 8.35 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزگھٹ کر 3253 اور 10270 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.61 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 345 سے بڑھ کر 5198 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5860 ہلاک ہوئے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2836 جبکہ 3.06 لاکھ سے زیادہ افراد اور کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3844 ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 سے بڑھ کر 2973 ہوگئی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3865 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آبادی کے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2082 اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 8728 افراد لقمہ اجل اور اب تک 5.92 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2522 اور 4411 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 2.63 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 1912 رہ گئے ہیں اور 1635 افراد لقمہ اجل جب کہ اس وبا سے 2.95 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 139 سے بڑھ کر 1543 ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 10،911 افراد ہلاک جبکہ 6.27 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 774 رہ گئی ہے۔ اسی مدت میں 57 مریض صحتمند ہوئے جس سے جان لیوا اور مہلک ترین کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.82 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 7169 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 369 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب تک 1541 افراد ہلاک جبکہ 2.60 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ابھی تک کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 3052 ، راجستھان میں 2787 ، جموں و کشمیر میں 1958 ، اوڈیشہ میں 1917 ، اتراکھنڈ میں 1692 ، آسام میں 1093،جھارکھنڈ میں 1090 ، ہماچل پردیش میں996 ، گوا میں796 ، پڈوچیری میں 669 ، تری پورہ میں391،منی پور میں 373 ، چنڈی گڑھ میں 354 ، میگھالیہ میں 148 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 91 ، انڈمان اور نکوبار میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 10 ، دادر نگر حویلی میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS