انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 30 ستمبر

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس  وبا کے مدے نظرٹیکس جمع کرنے والے صارفین کو بڑی راحت ملی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نےانکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر،ٹیکس دہندگان کے لئے ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 30 ستمبر کردی گئی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ٹویٹ کیا ، 'سی بی ڈی ٹی نے کورونا وبائی امور میں درپیش رکاوٹوں اور ٹیکس دہندگان کے لئے زیادہ آسان تعمیل کے لئے،سال 2018-19 (AY 2019-20) کے لئے انکم ٹیکس جمع کرونے کی تاریخ 31 جولائی سے بڑھا دی ہے۔ 30 ستمبر کردی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS