ملک بھر میں 100 مقامات پرمحکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

0
Yes Punjab

نئی دہلی، (ایجنسیاں):انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (آئی ٹی) نے بدھ کو ملک بھر میں بیک وقت 100 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی مڈ ڈے میل میں کمائی، سیاسی فنڈنگ میں ٹیکس چوری اور شراب گھوٹالوں کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ دہلی، راجستھان، مہاراشٹر، اتر پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ سمیت 12 ریاستوں میں آئی ٹی کے چھاپے جاری ہیں۔ آئی ٹی نے دہلی میں قائم آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) پر بھی چھاپہ مارا ہے۔راجستھان کے وزیر مملکت راجندر یادو اور ان کے رشتہ داروں کے 53 سے زیادہ مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ چھاپے بدھ کی صبح تقریباً 5.30 بجے سے جاری ہیں۔ یہ معاملہ مڈ ڈے میل کی فراہمی میں گڑبڑی سے متعلق ہے۔ کوٹ پتلی میں مڈ ڈے میل راشن سپلائی کرنے والی جس فیکٹری پر چھاپہ مارا جا رہا ہے، یہ راجندر یادو کا بتایا جا رہا ہے۔ جے پور میں ان کی سرکاری اور نجی رہائش گاہ کے علاوہ کچھ ٹھکانوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔ مڈ ڈے میل معاملے میں ہی انکم ٹیکس کی ٹیموں نے مہاراشٹر میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔چھتیس گڑھ میں آئی ٹی نے شراب کے کچھ تاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ ان میں ایک شراب کاروباری کا نام امولک سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ رام داس اگروال، ان کے بیٹے انل، ایشوریہ کنگڈم کے آر کے گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہ معاملہ شراب گھوٹالہ اور ٹیکس چوری سے متعلق ہے۔ آئی ٹی ٹیم یوپی کے 24 شہروں میں چھاپے مار رہی ہے۔ راجدھانی لکھنو¿ میں آئی ٹی کی ٹیم بدھ کی صبح راشٹریہ کرانتی کاری سماج وادی پارٹی کے سربراہ گوپال رائے کے گھر پہنچی۔ گوپال رائے سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف پبلک گریوینس اینڈ انویسٹی گیشن کے نام سے ایک تنظیم چلاتے ہیں۔ وہ تنظیم کے چیئرمین ہیں۔ ان کے گھر پر کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ مقدمہ سیاسی فنڈنگ اور ٹیکس چوری سے متعلق ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئی ٹی کی ٹیمیں بنگلورو میں 20 سے زیادہ مقامات پر موجود ہیں۔ منی پال گروپ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ یہ تمام چھاپے انکم ٹیکس چوری سے متعلق ہیں۔ آئی ٹی کو اس حوالے سے جانکاریاں ملی تھیں۔ ٹیموں نے ابھی تک کارروائی کے بارے میں زیادہ انکشاف نہیں کیا ہے۔آئی ٹی نے دہلی میں قائم آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ سی پی آر پر یہ کارروائی ہریانہ، مہاراشٹر اور گجرات میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں سے وابستہ ہے۔ فی الحال سی پی آر کے گورننگ بورڈ کی چیئرپرسن میناکشی گوپی ناتھ ہیں۔ ماہر سیاسیات گوپی ناتھ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں اور نئی دہلی میں لیڈی شری رام کالج کی پرنسپل رہ چکی ہیں۔ اس کی صدر اور چیف ایگزیکٹو یامنی ائیر ہیں۔ اس کے بورڈ ممبران میں سابق خارجہ سکریٹری شیام سرن اور آئی آئی ایم کے پروفیسر راما بیجاپورکر شامل ہیں۔ بی جے پی حکومت کے ممتاز ناقد اور ماہر تعلیم پرتاپ بھانو مہتا بھی اس مرکز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے محکمہ ریونیو کو خط لکھا تھا کہ جو سیاسی پارٹیاں بوگس فنڈنگ میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ جماعتیں قواعد پر عمل کیے بغیر چندہ لے رہی تھیں۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہاں 199 رجسٹرڈ ہیں، لیکن 219 غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں 20-2019 میں 608 کروڑ روپے کی چھوٹ کا دعویٰ کیا تھا لیکن عطیہ کی معلومات کمیشن کو نہیں دی گئی۔ یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سی بی آئی نے بدھ کی صبح ممتا حکومت کے وزیر قانون ملے گھٹک کے 6 ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے۔ گھٹک پر کوئلے کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی 3 ٹیمیں صبح 8 بجے سے گھٹک کی رہائش گاہ سمیت 6 مقامات کی تلاشی لے رہی ہیں۔ ان میں کولکاتہ کے 5 اور آسنسول کے ایک ٹھکانہ پر ٹیمیں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS