اورنگ آباد،ممبئی: (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اسپتالوں کی حفاظت کے لئے رہنما ہدایات جاری کئےجانے کے باوجود ریاست کے ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔
مسٹر پوار نے ریاست کے پالگھر میں ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پالگھر ضلع کلیکٹر سے واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی گئی ہے اور حادثے میں بچے دیگر مریضوں کی حفاطت اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہدایت دی گئی ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اعلی سطحی کمیٹی واقعہ کے اسباب کی جانچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے واقعہ کی جانچ کے احکامات دیئے ہین اور جانچ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: پوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS