بجرنگ پونیا مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں

0

ٹوکیو: (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ جیتنے والے ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا نے جمعہ کو یہاں ٹوکیو اولمپکس میں کوارٹر فائنل مقابلے میں ایران کے مرتضیٰ غیاثی کو شکست دے کر مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے میں کشتی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔بجرنگ پونیا نے پہلے راؤنڈ میں دفاعی کھیل دکھایا۔ شروع میں بجرنگ صفر۔ایک سے پیچھے رہے تھے لیکن جب مرتضیٰ نے ان کی ٹانگ پکڑ کر پھنسانے کی کوشش لیکن بجرنگ کے ہاتھوں پھنس گئے ۔ مقابلے کے آخری کے کچھ وقت میں بجرنگ نے پہلے ایک پوائنٹ حاصل کیا اور پھر اپنے حریف کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔ وہ اب تمغہ جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ اولمپک کے کانسہ تمغہ فاتح اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن آذربائجان کے حاجي علييف سے ہوگا۔بجرنگ اگر حاجی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کا سلور میڈل یقینی ہو جائے گا۔اس سے پہلے انہوں نے آج صبح پری کوارٹرفائنل مقابلے میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS