’اصل میں کوئی دہشت گرد ہے تو اسرائیل ہے: مولانا توقیر رضا

0

نئی دہلی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں لا تعداد لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اسی دوران مسلم مذہبی رہنما مولانا توقیر رضا نے اسرائیل کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ مولانا توقیر رضا نے کہا کہ اصل میں کوئی دہشت گرد ہے تو وہ اسرائیل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مولانا توقیر رضا کھل کر بات کی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق انڈیا ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے کہا کہ میں مودی کو غدار اس لیے کہہ رہا ہوں، کیونکہ انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اصل میں کوئی دہشت گرد ہے تو وہ اسرائیل ہے، جبکہ فلسطین مظلوم ہے۔ وزیر اعظم کو اسرائیل کا ظلم نظر نہیں آتا۔ واجیپئی جی نے بھی فلسطین ساتھ دیا تھا، مودی جی اسرائیل کی حمایت کرکے بی جے پی کی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے’۔

مولانا توقیر رضا نے مزید کہا کہ ملک کے اندر مسلمانوں کی پہنچان کو ختم کی جا رہی ہے۔ ہمیں بی جے پی سے دشمنی نہیں ہے لیکن مسلمانوں کو نقصان پنہچانے کے لیے ملک کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS