پٹنہ : بہار کے 19 اضلاع میں کورونا کے 90 پازیٹیو ملنے کے بعد ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3275 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کی جمعہ دوپہر میں جاری کی گئی جمعرات دیر رات کی جانچ رپورٹ میں سب سے زیادہ جہان آباد میں 19 متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد شیخ پورا ضلع میں 18 ،گوپال گنج میں آٹھ، مدھوبنی میں سات ،سمستی پورمیں چھ،پورنیہ میں پانچ ،جموئی اور بھوجپورمیں چار۔چار،کھگڑیا ،لکھی سرائے اور گیا میں تین ۔تین،اورنگ آباد اور بانکا میں دو ۔دو اور مونگیر،ویشالی ،سارن ،پٹنہ ،نوادہ اور بکسرمیں ایک۔ ایک پازیٹیو سمیت کل 90 مریضوں کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ نے بتایاکہ متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا اور یہیں سے ان
کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔
بہارمیں کورنا پازیٹیو کی تعداد ہوئی 3275
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS