image:freepressjournal

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کورونا پازیٹوہوگئے ہیں۔ ان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان کرکے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگ اور دیگر امور جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ 2روزقبل ہی یعنی 18مارچ کوعمران خان نے چینی ویکسین لگوائی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی ۔انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا، کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔ڈاکٹر خان نے کہا کہ کورونا پازیٹو آنے میں 5سے 7 دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتے ہیں، وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔ عمران خان نے گزشتہ روز مالاکنڈ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS