ماسکو: (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کا دورہ روس ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان کا (روس کا) یوکرین کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ عمران خان کا ہوائی اڈے پر روسی نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوف نے استقبال کیا۔ امکان ہے کہ وہ آج روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مارچ 1999 میں اور صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں ماسکو کا دورہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS