انتہائی ضروری خبر،کتنے ماہ تک ٹرین اوراسٹیشن پر ماسک پہننا لازمی؟

0

نئی دہلی ، (یو این آئی): ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کے جرمانے کا ضابطہ مزید چھ ماہ نافذ رہے گا۔ وزارت ریلوے نے اس کا اعلان کیا ہے۔وزارت ریلوے نے ایک نئے حکم میں کہا ہے کہ کووڈ- 19 سے متعلق ہدایات کو اگلے ’چھ ماہ یا کسی اور حکم تک‘ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے ،’ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘۔ہندوستان میں کووڈ- 19 کا خطرہ یقینی طور پر کم ہوا ہے لیکن اب بھی قائم ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد 2،44،198 ہے۔ یہ تعداد گذشتہ 204 دنوں میں سب سے کم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS