ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 جنوری کے اہم واقعات۔

0

1597مہارانا پرتاپ کی پیدائش۔
1780 ہندوستان کا پہلا انگریزی اخبار ‘ہکی گزٹ’ یا ‘بنگال گزٹ’ شائع ہوا۔
1916جرمنی نے ‘پہلی جنگ عظیم’ میں پہلی بار فرانس پر حملہ کیا۔
1939رام کرشنا مشن انسٹی ٹیوٹ آف کلچر کا قیام عمل میں آیا۔
1949برطانیہ نے اسرائیل کو باقاعدہ منظوری دی۔
1966امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں برفانی طوفان کی وجہ سے 165 افراد ہلاک ہوئے ۔
1970مشہور شوٹر اور سابق مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کی پیدائش۔
1976سوویت یونین اور انگولا نے سیاسی معاہدے پراتفاق کیا۔



1978ماحول کی اوزون تہہ پر منفی اثرات کی وجہ سے ایروسول اسپرے پر پابندی لگانے والا پہلا ملک سویڈن بنا۔
1979ہندوستان کی پہلی جمبو ٹرین ‘ڈبل انجن والی’ تمل ناڈو ایکسپریس کو نئی دہلی اسٹیشن سے چنئی کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
1988یونائیٹڈائیرلائنز کے طیارے بوئنگ 747 ایس پی نے 36 گھنٹے 54 منٹ 15 سیکنڈ میں دنیا کا چکر لگایا۔
1989شام اور ایران کے درمیان لبنان میں تنازعہ روکنے کے لیے معاہدہ ہوا۔
1992ہندوستان آسیان کا علاقائی اتحادی بنا۔



1993کرکٹ کھلاڑی ونود کامبلی نے اپنے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیوکیا۔
1994مرکزی حکومت نے ایئر کارپوریشن ایکٹ 1953 کو منسوخ کردیا۔
1996فرانسیسی صدر جیک شیراک نے اعلان کیا کہ فرانس مزید جوہری ہتھیاروں کا تجربہ نہیں کرے گا۔
2003ہماچل قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا
2005سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن کا خواتین کا ٹائٹل جیتا
2006ہندوستان کے تیز گیند باز عرفان پٹھان ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے گیندباز بنے ۔ (یو این آئی)
2007 – اداکارہ شلپا شیٹی لندن کے چینل -4 کے ریئلٹی شو ‘بگ برادر’ کی فاتح بنیں ۔


سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS