ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 13 اپریل کے اہم واقعات۔

0

1699۔ سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ نے خالصہ پنت کی بنیاد ڈالی۔
1772۔ وارین ہیسٹنگ بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ منتخب ہوئے ۔
1772۔ وارین ہیسٹنگ بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ منتخب ہوئے ۔
1796۔اٹلی کی جنگ میں نیپولین نے آسٹریا کو شکست دی۔
1890ہندستان کی پہلی فلم‘شریپنڈلیک’ کی تعمیر کرنے والے فلمساز دادا صاحب تورنے کی پیدائش ہوئی۔
1919۔ برطانوی بریگیڈیر جنرل ڈائر اور اس کے سپاہیوں نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ کے عام جلسہ میں اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں 379 افراد ہلاک اور 1208 زخمی ہوئے ۔
1921۔ اسپین میں کمیونسٹ ورکرس پارٹی کا قیام۔
1939۔ ہندستانی لال سینا (انڈین ریڈ آرمی) کی تشکیل۔
1941۔دوسری عالمی جنگ کے دوران اس وقت کی سوویت یونین اور جاپان نے پانچ برس تک غیر جانبدار رہنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔
1944-سوویت یونین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے ۔
1945۔ سوویت فوج نے راجدھانی ویانا کو ہٹلر کے قبضے سے آزاد کرایا۔
1960فرانس سہارا ریگستان میں ایٹم بم کا تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بنا۔ (یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS