ہندستان اور دنیا کی تاریخ میں 8 نومبر کے اہم اور مختصر واقعات۔

0

تاریخ میںآج کا دن
ہندستان اور دنیا کی تاریخ میں 8 نومبر کے اہم اور مختصر واقعات۔
1469 سکھوں کے مشہور گرو، گرونانک دیو کی ہوئی۔
1602آکسفورڈ یونیورسٹی کے بوڈلیان لائبریری کو شہریوں کے لئے کھولا گیا۔
1608۔انگریزی کے شاعر جان ملٹن کی پیدائش ہوئی۔
1620۔کیتھولک لیگ نے پراگ کے نزدیک بوہیمیا کے فیڈرک کو شکست دی۔
1661۔ سکھوں کے ساتویں گرو ہر رائے صاحب جی کا انتقال ہوا۔
1864۔ ابراہم لنکن امریکہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ۔
1880۔سموا میں خانہ جنگی شروع ہوئی۔
1895۔ ماہر فزکس ولیم کونارڈ رانٹزن نے ایکسرے کی دریافت کی۔
1889مونٹانا امریکہ کا 41واں صوبہ بنا۔
1904 ۔تھیوڈور روزلٹ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ۔
1909۔امریکی اداکارہ کیھترن ہیپبرن کی پیدائش ہوئی تھی۔
1910۔واشنگٹن میں پہلی مرتبہ عورتوں کو اپنے حق رائے دہی کا اختیار دیا گیا۔
1917۔لیون ٹراسکی روس کے وزیراعظم بنے ۔
1923۔جرمنی میں ایڈولف ہٹلر نے میونخ میں بغاوت کی اور اس کے چار دن بعد انہیں گرفتار کرلیاگیا۔
1932۔ڈیموکریٹک پارٹی کے فرینکلن ڈی روزولٹ امریکہ کے صدر چنے گئے ، انہوں نے ریپبلکن امیدوار ہربرٹ ہاور کو شکست دی۔
1933۔افغانستان کے حکمراں نادر شاہ کا قتل ہوا اور ان کے بیٹے محمد ظاہر شاہ نے حکومت سنبھالی۔
1939۔میونخ میں ایڈولف ہٹلر کی تقریر کے بعد بم دھماکہ میں سات افراد مارے گئے ۔
1941۔فرانس نے 95 مسلم بنیاد پرست کو گرفتار کیا تھا۔
1942:دوسری عالمی جنگ کے دوران آپریشن ٹارچ میں امریکہ اور برطانیہ نے فرانس کے قبضہ والے شمالی افریقہ میں قدم رکھا۔
1945۔ ہانگ کانگ میں کشتی ڈوبنے سے 1550 افراد غرقاب۔
1950: کوریائی جنگ میں امریکی فضائیہ نے شمالی کوریا کو دو مگ۔ 15 ایس طیاروں کو مارگرایا۔
1956۔اقوام متحدہ نے ہنگری سے سوویت یونین کی فوج کو ہٹانے کی مانگ کی۔
1959۔ متحدہ عرب جمہوریہ اور سوڈان کے درمیان دریائے نیل کے پانی کی تقسیم کے بارے میں معاہدہ ہوا۔ (یو این آئی)
1960۔ڈیموکریٹک پارٹی کے جان ایف کینڈی امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ، انہوں نے رپبلکن پارٹی کیبائب صدر رچرڈ نکسن کو معمولی فرق سے شکست دی۔
1966امریکہ میں ایڈورڈ بک پہلے سیاہ فام سینٹر کے روپ میں منتخب ہوئے ۔
1967۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1972۔مغربی اور شمالی جرمنی نے 23 برسوں سے جاری سرد جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
1977۔اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فلسطینی اڈوں پر بمباری کی۔
1987 ۔شمالی آئرلینڈ میں بم دھماکہ میں 11 (11) افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوئے ۔
1988۔سنہالی دہشت گردوں کی طرف سے حملے کی دھمکی کے بعد سری لنکا سے تقریباً 9 ہزار غیر ملکی سیاح کو بحفاظت نکالا گیا۔
1988۔ ریپبلکن جارج بش امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ۔
1988۔ چین میں زبردست زلزلے سے 900 افراد کی موت ہوئی۔
1989۔کونٹرا باغیوں کو غیر مسلح کئے جانے پر نکاراگوا نے ہتھیار خرید نہ کرنے کا اعلان کیا۔
1989۔ڈگلس وائلڈر، وجینیا کے گورنر منتخب ہوئے وہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام گورنر تھے ۔
1990 ۔امریکہ نے دو لاکھ فوجی عراق کے لئے روانہ کرنے کا حکم دیا۔
1991۔یوگوسلاویہ کی فوج نے کروشیا کو میزائل حملوں کی وارننگ دی۔
1992۔پلاٹونیم سے بھرے جہاز کی حفاظت پر مامور جاپانی جہازگرین سیل کی کشتی سے ٹکرا گیا۔
1992۔ جرمنی کی راجدھانی برلن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ میں تین لاکھ افراد نے حصہ لیا۔
1993۔ چین کا ایک طیارہ اغوا کرکے تائیوان لے جایا گیا۔
1994۔فرانس نے مسلم بنیاد پرستوں کے خلاف کارروائی میں 85 افراد کو گرفتار کیا۔
1996۔سویڈن کی19 ویں صدی کی ڈاک ٹکٹ 22 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی اور دنیا کی سب سے قیمتی ڈاک ٹکٹ بن گئی۔
1998۔بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 1975 کی بغاوت میں شیخ مجیب الرحمن کے قتل کے الزام میں 15 سابق فوجی افسروں کو موت کی سزا سنائی۔
1998۔ بنگلہ دیش میں ملک کے پہلے وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں 15 لوگوں کو سزائے موت۔
1999: ہندستانی بلے باز راہل دراوڑ اور سچن تندولکر نے ایک رو زہ میچ میں 331 رنوں کی ساجھیداری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
2000۔ بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن نے نیویارک سیٹ پر تاریخ جیت حاصل کی۔
2008۔ ہندستان کا پہلا بغیرپائلیٹ کے چندر یان خلا میں پہنچا۔
2013۔ فلپائن میں گردابی طوفان سے چھ ہزار افراد کی موت۔
2016۔ حکومت ہند نے نوٹ بندی کے تحت 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو غیر قانونی قرار دیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS