نوئیڈا میں سپرٹیک کی غیر قانونی 40 منزلہ جڑواں عمارتوں کو 22 مئی تک منہدم کردیا جائے گا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ کے حکم پر نوئیڈا میں 40 منزلہ دو غیر قانونی جڑواں عمارتوں کو 22 مئی تک منہدم کر دیا جائے گا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور سوریہ کانت کی عدالت عظمیٰ کی بنچ کے سامنے پیر کو نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے پیش سینئر ایڈوکیٹ رویندر کمارہوئے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ 22 مئی کو یہ کام مکمل کرنے کے بعد 22 اگست تک سارا ملبہ ہٹا دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے 31 اگست 2021 کو غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں سماعت کی اگلی تاریخ 17 مئی 2022 مقرر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے 4 اکتوبر 2021 کو سپرٹیک لمیٹڈ کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے عمارتوں کو گرانے کی اپنی سابقہ ​​ہدایت میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ حفاظتی معیارات پر پورا نہیں اترتی تھیں۔ عدالت عظمیٰ نے 31 اگست 2021 کے اپنے فیصلے میں فلیٹ خریداروں کو غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے ساتھ ان کی پوری رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے نوئیڈا میں ٹی-16 (اپیکس) اور ٹی-17 (سیئن) کی جڑواں عمارتوں کی تعمیر میں”ناپاک ملی بھگت” کے لئے نوئیڈا اتھارٹی اور رئیل اسٹیٹ کمپنی سوپرٹیک کے افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی حکم دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS