آئی آئی ٹی نے بھی جامعہ اور اے ایم یو کی حمایت میں کیا احتجاج

0

نئی دہلی: جامعہ کے طلباء کی حمایت میں ملک کے بیشتر تعلیمی ادارے آچکے ہیں۔ آئی آئی ٹی کے طلباء نے بھی جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت میں احتجاج کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ٹی بامبے احتجاجی مظاہروں میں شامل نہیں ہوتے ہیں، اور ان چیزوں سے دور ہی رہتے ہیں۔ لیکن آئی آئی ٹی کے طلباء نے بھی پولیس کاروائی کی مخالفت کی ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعہ لگائے گئے ایک پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’’انہوں نے یادو پور یونیورسٹی میں طلباء کے خلاف کاروائی کی ، ہم کچھ نہیں بولے۔ جے این یو طلبا کو پیٹا ہم کچھ نہیں بولے اور اب جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔ اور اب بھی کچھ نہیں بولے تو بہت افسوس ہوگا اور ہم پر سوال کھڑا ہوگا۔ اس لیے آؤ اور جے ایم آئی اور اے ایم یو کے لیے متحد ہو کر احتجاج کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS