آئی ایف جے نے ہندوستان میں صحافیوں کے قتل کی  مذمت کی

    0

    برسیلز انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی  ایف جے) نے حالیہ دنوں میں ہندوستان میں تین صحافیوں کے قتل کی پرزورالفاظ  میں مذمت کی ہے۔آئی ایف جے نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا ہےکہ  گزشتہ 22 جولائی کو نئی دنیا اخبار کے فری لائنسر صحافی سنیل تیواری کو مدھیہ پردیش میں ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اترپردیش  کے دونامہ نگاروں وکرم جوشی اور شوبھم منی کی بھی گزشتہ مہینے  گولی مارکر قتل کردیا گیا۔
    فیڈریشن  (آئی ایف  جے) کے سکریٹری جنرل انتھنی بیلنگر نے ریلیزمیں کہا ہے کہ’’آئی  ایف جے نامہ نگاروں کے منظم قتل  کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ہم ان کے  اہل خانہ،ان کے معاونوں اور ان کے برادری کے  تئیں اپنی تعزیت پیش کرتےہیں۔ایک غیرجانبدار اورآزادانہ جانچ ہونی چاہئے اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔‘‘
    آئی  ایف جے کے ہندوستانی معاون،نیشنل یونین آف جرنلسٹ ۔انڈیا (این  یو جے۔آئی) نے بھی حملوں اورصحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئےحکومت  سے ان جرائم کے سازشیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    فیڈریشن (این یو جے) کے صدرراس بہاری نے کہا ہے کہ ’’فیڈریشن نے حکومت ہند سے صحافیوں  کے ذریعہ رسمی یا غیررسمی شکایتوں کو زیادہ سنجیدگی سے لینے  کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم صحافی سنیل تیواری اور ہندوستان میں مارے گئے دیگر صحافیوں کے قتل کی غیرجانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘
    واضح رہے کہ تیواری نے مئی میں اپنے فیسبک پیج پرایک ویڈیو اپلوڈ کیاتھا جس میں دعوی کیا گیا تھا  کہ انہیں تین لوگوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو اجاگرکرنے کے لئے موت کی دھمکی ملی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی موت سے جڑے سات لوگوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS