نئی دہلی : ( یواین آئی) انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو (افکو) نے ملک کی خدمت میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے چوتھی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
جمعرات کو افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر یو ایس اوستھی نے ٹویٹ کیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تین آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔
پارادیپ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہوجائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS