غلام رسول بلیاوی
مظفرپور (قاری شاہنواز انوار)
مظفرپور کے منڈائی خرد میں محسن قوم و ملت حضرت علامہ روشن ضمیر نوری صاحب کی والدہ کی یاد میں تاریخی جلسہ عظمت والدین کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔جس میں بطور مہمان خصوصی غازی ملت حضرت علامہ و مولانا غلام رسول بلیاوی ادارہ شریعہ پٹنہ،حضرت علامہ مفتی رحمت علی مصباحی،بانی جامعہ عبداللہ بن مسعود کولکاتا ،حضرت علامہ مفتی وجہ القمر رضوانی اوڈیشہ، حضرت علامہ مولانا شہادت حسین برکاتی صاحب مدهوپور ،حضرت علامہ مفتی ابو نصر مصباحی، ناظم اعلیٰ مدرسہ فیضان حسین سمروادا نے سامعین سے خصوصی خطاب فرمایا۔ اس سے قبل بعد نماز مغرب پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے جس کے بعد دلکش رنچوی،زمزم فتحپوری،حبیب اللہ فیضی و رفیق انجم صاحبان نے اپنی خوبصورت انداز میں نعت رسول پڑھ کر لوگوں قلوب کو منور کیا۔ اپنے خصوصی خطاب میں علامہ غلام رسول بلیاوی نے مسلمانوں کے موجودہ صورت حال پر افسوس کا اظہار
کرتے ہوئے کہا ہم کس طرف جا رہے جس بچے کے ہاتھ میں کتب ہونی چاہیے آج ہم موبائل دے رہے ۔یہی وجہ ہے کہ بہت تیزی کے ساتھ ہماری گھر کی لڑکیاں کورٹ میرج،طلاق اور غیروں کے گھروں کی بہو بن رہی ہیں۔ ہمارے قوم کا جو حال ہے اس کا ذمہدار کوئی اور نہیں بلکہ مسلمان ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس دور میں ہے جہاں نقاب پوش عورت اپنے بچّی کی شادی کے لیے مسجد میں بھیک مانگتی نظر آتی ہے جو بیحد شرمناک ہے اگر ہمیں اب بھی کامیاب ہونا ہے تو اپنے اخراجات کو کم کریں اور بچوں کو تعلیم سے مزین کریں۔شادیوں میں جہیز کا لین دین بند کریں اور متحد ہو کر رہیں۔وہیں علامہ سیف اللہ علمی صاحب نے لوگوں سے کہا کہ جن کے والدین حیات سے ہے وہ اپنے ماں باپ کی خوب خدمت کریں کیوں کہ یہی تمہارے لئے نجات کا ذریعہ ہے۔ پروگرام کے اختتام سے قبل علامہ روشن ضمیر نوری کی جانب سے ائمہ مسجد کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی جس میں کامیاب شخص کو عمرہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر نقیب اہلسنت جناب مولانا قمر الدین قمر مصباحی مدھوپور،علامہ مفتی افضل حسین مصباحی صاحب ،علامہ شہادت حسین برکاتی صاحب،مولانا غلام ربانی فیضی صاحب کے علاوہ سینکڑوں ائمہ مساجد و ہزاروں افراد نے پروگرام میں شرکت کیا۔پروگرام کا اختتام علامہ وجہ القمر رضوانی کی دعایہ کلمات سے ہوا۔
قوم کو علم یافتہ بنانا ہے تو نوجوانوں کے ہاتھوں میں موبائل نہیں کتاب دیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS