نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایلن مسک نے اسرائیلی کی جانب سے فلسطین پر جاری بمباری پر کھل کر اپنی بات رکھی ہے۔ ایک یوٹوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک ایلن مسک نے صاف طور پر کہا کہ آپ کسی فلسطینی شہری کو ماروگے تو یقینا آپ حماس کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہو۔
Elon Musk on the Gaza Strip and Hamas:
For every Hamas member you killed, how many did you create?
If you kill someone’s child in the Gaza Strip, you will make at least a few Hamas members. pic.twitter.com/riCSCvW0ij
— S p r i n t e r X (@SprinterX99880) November 10, 2023
یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایلون مسک غزہ کی حمایت میں سامنے آیا اور کہا کہ اگر آپ غزہ میں بچوں کو مارتے ہیں تو پھر آپ نے حماس کے کم از کم چند ارکان بنائے گے۔
معلوم ہوکہ پچھلے مہینے، مسک نے انٹرنیٹ بند ہونے کے دوران سٹار لنک سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کو دستیاب کر کے غزہ کی مدد بھی کی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں ظلم کا تسلسل، شہداء کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی
واضع ہوکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔