نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے بڑا بیان دیا ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس 2024 میں اقتدار میں آتا ہے تو راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنایا جا سکتا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (cwc) کے رکن ششی تھرور نے ترواننت پورم میں کہا کہ میرے خیال میں اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو کانگریس ملکارجن کھرگے یا راہل گاندھی کو وزیر اعظم نامزد کر سکتی ہے۔
ششی تھرور نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی وجہ سے حیران کن نتائج دیکھے جا سکتے ہیں اور ‘انڈیا’ (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) اتحاد بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو شکست دے کر اقتدار حاصل کر سکتا ہے۔
ٹیکنوپارک میں بات چیت کے دوران ششی تھرور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نتائج آنے کے بعد اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو متحد ہو کر کسی کو منتخب کرنا پڑے گا۔ لیکن میرا اندازہ ہے کہ یا تو کانگریس پارٹی سے کھرگے، جو ہندوستان کے پہلے دلت وزیر اعظم بنیں گے، یا راہل گاندھی وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: راگھو چڈھا معطلی معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کیا
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ششی تھرور نے اس طرح کا بیان دیا ہے، بلکہ اس سے قبل بھی تھرور نے راہل گاندھی یا کھرگے کو پی ایم بنانے کی بات کر چکے ہیں۔