میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی: ممتابنرجی

0

کولکاتا (یواین آئی): وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج جے نگر میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی۔ 34برسوں تک سی پی ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔آج وہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو کبھی کالج کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا، مگر آج حالات معمول پر ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بوگتوئی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کی جانچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔جائیدادیں ضبط کرلی گئیں مگر معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ سی پی آئی ایم کے دور میں فروغ پایا مگر گرفتاریاں ترنمول کانگریس کے لوگوں کی ہوئیں۔کیوں کہ سی پی آئی ایم، بی جے پی کے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں۔اب بنگال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اس کے برعکس ویڈیو پھیلا رہی ہے، جبکہ ہم جوابی ویڈیو بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جھوٹی ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت نے 100دن کام اسکیم کا فنڈ روک دیا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے اسکیم کو نہیں روکا ہے۔ سڑک کی تعمیر سے 5 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کو کام ملے گا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گنگا ساگر کے دورے کے دوران جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مویا آف جے نگر جسے پہلے ہی جی آئی پروڈکٹ کا درجہ ملنے کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ اس لیے اس مرتبہ جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایک ساتھ ہر قسم کا مویا خریدا جاسکے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ جے نگر کے مقامی ممبر اسمبلی اکثر انہیں سردیوں میں یہاں کا مشہور میٹھا بھیجتے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ موٹے ہونے کی خوف سے اس عالمی شہرت یافتہ میٹھے کو کھانے سے گریز کرتی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ مہینہ مویا کھانے کا مہینہ ہے۔ میرے مقامی ممبر اسمبلی نے کئی مرتبہ مجھے جے نگر کا مویا بھیجا ہے۔چوں کہ مجھے کچھ عوارض لاحق ہیں اس لئے زیادہ کھانے سے گریز کرتی ہوں اور میں اپنے لوگوں میں تقسیم کردیتی ہوں۔ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ وہ صبح صرف چائے اور بہت کم کھانا کھاتی ہیں، پھر رات کا کھانا کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نہ کھاتی ہوں۔

مزید پڑھیں: استاد راشد خان کا طویل علالت کے بعد انتقال، ممتا بنرجی نے اہل خانہ سے ملاقات کیں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے نگر کے مویا کی پوری دنیامیں شناخت ہے۔میں جے نگر مویا کے کاریگروں کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ انہوں نے اعلیٰ معیار مویا بناکر ایک شناخت قائم کی ہے۔میں جے نگر کو مویا کا مرکز بنانا چاہتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS