کانگریس میں اب نہیں رہوں گا، تو کہاں جائیں گے امریندر سنگھ ؟

0
Image: Times Now

نئی دہلی،(یو این آئی):وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے ایک دن بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں لیکن اب کانگریس میں بھی نہیں رہیں گے۔
مسٹر سنگھ نے این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں لیکن کانگریس میں اب نہیں رہیں گے۔ ابھی تک میں کانگریس میں ہوں لیکن کانگریس میں نہیں رہوں گا۔ میں اس قسم کے رویے کو برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال بعد میری معتبریت پر شبہ کیا جارہا ہے ۔ یہ ناقابل برداشت ہے۔
کیپٹن سنگھ نے بدھ کے روز یہاں مسٹر شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں ، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے مسٹر شاہ سے کسانوں کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ کیپٹن سنگھ نے آج صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS