میں بھی تو دیکھ آئوں وہ حجرہ حضورؐ کا
محفوظ جس جگہ ہے مصلیٰ حضورؐ کا
اس سے ہی عطر بینر ہے ساری یہ کائنات
خوشبو ہے جو تمام پسینہ حضورؐ کا
تسبیح میں مگن ہیں حجر اور شجر تمام
وردِ زباں ہے سب کے وظیفہ حضورؐ کا
دل کی یہ آرزو ہے کہ اک بار ہی سہی
خوابوں میں ہی دکھا دے وہ روضہ حضورؐ کا
دن رات مچلتی ہے یہی دل میں آرزو
میں جاکے دیکھ آئوں مدینہ حضورؐ کا
تعریف کی ہے رب نے خود اپنے حبیب کی
گلزار و مشک بار ہے روضہ حضورؐ کا
اے عزمؔ کیا رسولؐ معظم کی بات ہے
قرآن پڑھ رہا ہے قصیدہ حضورؐ کا
عزمؔ سہریاوی،نئی دہلی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS