مجھ پر سمجھوتہ کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: سلطان سنگھ

0

حصار:حصار منڈی کمیٹی سکریٹری سلطان سنگھ نے آج الزام لگایا کہ ان پر سمجھوتہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور ٹک ٹاک ا سٹار سونالی پھوگاٹ نے گزشتہ ہفتے بالسمند منڈی میںسنگھ کو پولیس کی موجودگی میں تھپڑ مارے تھے اورچپلوں سے پیٹا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں،ملازم تنظیموں نے پھوگاٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔سنگھ بنین کھاپ کی دنودا گاؤں میں مہا پنچایت میں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں زبردستی اسپتال سے چھٹی دے دی جس کے بعد کل وہ سچچاکھیڑا (کیتھل) اپنے گاؤں گئے۔ سنگھ نے کہا کہ ان کے اوپر اب سمجھوتہ کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
سنگھ نے پنچایت میں کہا کہ ان کی پھوگاٹ سے پہلے کبھی بھی ان کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا،”اگر میری غلطی ہو تو میں پنچایت سے کہوں گا کہ
میری گردن اتار دینا،مجھے پھانسی پر لٹکا دینا“۔ بنین کھاپ نے اس معاملے میں پھوگاٹ کی گرفتاری کو لے کر پولیس اور انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
پانچ جون کے واقعہ کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے شکایت درج کرائی ہے۔ پھوگاٹ نے سنگھ پر برا بھلا کہنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے دونوں فریق کے خلاف
معاملے درج کئے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS