کل خواب میں مجھ کو بھی سرکار نظر آئے
طیبہ کی حسیں گلیاں بازار نظر آئے
آنکھوں میں چمک ابھری چہرے پہ خوشی آئی
جب دور سے روضے کے مینار نظر آئے
پھر دِل نے سکوں پایامستی میں وہ جھوم اٹھا
آقا کی جو بستی کے آثار نظر آئے
اُس شاہِ مدینہ کا جلوہ ہی کچھ ایسا ہے
کافر بھی محمدؐ کا بیمار نظر آئے
دربارِ نبی کے تو پروازؔ مجھے آگے
دنیا کے سبھی منظر بیکار نظر آئے
ڈاکٹر جتندر پروازؔ
ہریانہ اُردو اکادمی،پنچکولہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS