حیدرآباد ا ینکاوٗنٹر معاملے میں ملزمین کی لاشوں کے گزشتہ روز کیے گئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو سی ڈی تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی۔
اس معاملے میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے ایمس فارنسک کے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، جس نے گزشتہ روز گاندھی اسپتال میں ان لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا۔ ویڈیو کے ساتھ اس کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ بھی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو پیش کر دی گئی۔
مکمل رپورٹ آئندہ ہفتہ عدالت میں پیش کیے جانے کی امکانات ہیں۔ ہائی کورٹ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS