کولکتہ: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست میں انسانی حقوق کمیشن وینٹی لیٹر پر ہے اوراس کی خلاف ورزی جمہوریت پر ایک دھبہ ہے۔
مسٹر دھنکر نے ٹویٹ کر کے کہا ’’مغربی بنگال ہیومن رائٹس کمیشن’ وینٹی لیٹر‘ پر ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ اداروں کو مفلوج بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق زندگی کا بنیادی جزو ہیں اور اس کی خلاف ورزی جمہوریت پر داغ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ممتا حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS