مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال کے ہاتھوں یونیورسٹی کی نئی تعمیر شدہ اسکول آف ایجوکیشن بلڈنگ کا افتتاح

0

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فیکلٹی آف ایجوکیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن اسکیم (پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی) کے تحت فراہم کردہ گرانٹ کے ذریعے تعمیر کی گئی ہے۔اس موقع پروائس چانسلرپروفیسر نجمہ اختر نے ڈین آف فیکلٹی ، شعبہ جات کے سربراہان ، رجسٹرار اے پی صدیقی (آئی پی ایس) ، کنٹرولر آف ایکزام ڈاکٹر ناظم ایچ جعفری ، اساتذہ اور دیگر عملہ کے ممبران کی موجودگی میں مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پرمرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریا ل نشانک نے جامعہ برادری کو نئی عمارت کے لئے مبارکباد پیش کی۔ 
انہوں نے کہا کہ جامعہ اپنے صدی سال میں داخل ہو چکی ہے اور یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ تمام ترچیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے یہ ادارہ ملک کے اعلی دانش گاہوں میں نمایاں مقام بنا چکی ہے۔ وزیر تعلیم نشانک نے اس کامیابی کا سہرا یونیورسٹی کے اساتذہ کو دیا۔اس دوران یونیورسٹی امور کی انتظامیہ میں وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے شری پوکھریال نے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر جامعہ مشن کے انداز پر کام کر رہی ہے اور اچھے نتائج ان کوششوں کی عکاس ہیں۔ وزیر تعلیم نشانک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا جامعہ مستقبل میں بھی امید کا مرکز بنی رہے گی۔انہوں نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے ان کی طرف سے طلب کی جانے والی ہر درخواست پر ان کی وزارت غور کرے گی۔اس سے قبل پروفیسرنجمہ اختر نے وزیر تعلیم کو نئی عمارت کی تعمیر کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور نئی عمارت میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر اور دیگر سازوسامان کی فراہمی میں مزید تعاون کی درخواست کی۔ا نہوںنے کہا کہ جامعہ نئی ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) ۔2020 کے منصوبوں اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گی جو کہ فطری اعتبار سے مکمل اور کثیر الشعبہ ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرے گی۔پروفیسر نجمہ اخترنے کہا کہ جامعہ کو میڈیکل کالج کم اسپتال کے قیام کے لئے حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ یونیورسٹی کے آس پاس کوئی سرکاری اسپتال نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت تعلیم مستقبل قریب میں یونیورسٹی کے اس دیرینہ مطالبے پر غور کرے گی۔ یونیورسٹی کا عملہ اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے افراد کوویڈ کے وقت خاص طور پر سرکاری اسپتال کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔ابتدا میںپروفیسر اعجاز مسیح ڈین ، فیکلٹی آف ایجوکیشن نے نئی عمارت کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام اے پی صدیقی (آئی پی ایس) ، رجسٹرارکے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS