دنیا میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد مریض ہلاک

    0

    دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.32 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس  جان لیوا وبا  سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 3 کروڑ 73 ہزار 720 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ اس وبا سے 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
    ابھی تک کورونا سے متاثر و ہلاکت کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست  ہے جہاں اب تک  2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک اس  وبا سے  71.47 لاکھ سے زیادہ افراد  کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
    ہندوستان میں  ملک کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،877 مریض شفایاب  ہوئے ہیں  جس سے  یہ تعداد  51،01،398  ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 776 مریضوں کی موت ہوگئی جس  سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96،318 ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS