آئی آر سی ٹی سی کے اس فیصلےسے آپ کا کتنا فائدہ ہوگا؟

0
Image: India Tv News

نئی دہلی،(یو این آئی):انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) کی سہولت فیس میں 50 فیصدی حصہ داری مانگنے والے فیصلے کو وزارت ریل نے واپس لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں کل حکم جاری کیا گیا تھا جس سے آئی آر سی ٹی سی کے سرمایہ کاروں کو اس فیصلے سے صدمہ پہنچا تھا۔ اس کے سبب اس کے شیئر میں بھی بھاری گراوٹ درج کی گئی تھی۔ آئی آر سی ٹی سی کو یکم نومبر سے سہولت فیس میں 50 فیصدی حصہ داری ریلوے کو دینے کے لیے کہا گیا تھا۔
وزارت مالیات کے تحت کام کرنے والے ڈس انوسٹمنٹ پبلک اسیٹس مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری توہن کانت پانڈے نے آج اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کر کے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اپنے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔
آئی آر سی ٹی سی نے کل شیئر بازار کو مطلع کیا تھا کہ ریلونے نے اسے سہولت فیس کے طورپر جمع ہونے والے محصول میں سے 50 فیصد اسے دینے کے لیے کہا گیا ہے جو یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔
ریلوے کے اس فیصلے کو واپس لینے کے اعلان کے باوجود جمعہ کو آئی آر سی ٹی سی کا شیئر 4.85 فیصد کی تنزلی کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS