بریلی:(یواین آئی)، اترپردیش کے ضلع بریلی کی ایک عدالت نے کورونا انفیکشن پھیلانے کے الزام میں تھائی لینڈ کے نوشہریوں سمیت 12 تبلیغی جماعت کے اراکین کو شواہد کی کمی کی بنیاد پر رہا کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق گذشتہ سال مارچ میں دہلی کے مرکز نظام الدین میں منعقد بڑے جلسے میں انڈونیشیاء،تھائی لینڈر، تمل ناڈو سمیت متعدد ریاستوں سے اراکین تبلیغی جماعت نے شرکت کی تھی۔ جلسے ختم ہونے کے بعد ہی کورونا وبا پھوٹ پڑی تھی۔ الزام ہے کہ جلسے کے اراکین نے اس جلسے میں متعدد کووڈ انفکٹیٹ افراد شامل ہوئے تھے جسے پرگرام آرگنائزروں نے چھپایا تھا۔ تھانہ صدر شاہجہاں پور میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر آئی پی سی کی سنگین دفعات کے ساتھ وبائی ایکٹ، آفت منجمنٹ
ایکٹ، بیرونی و پاسپورٹ ایکٹ کی مختلف دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے تھائی لینڈر نو اور تمل ناڈو کے دو اراکین سمیت 12 افرد کو شاہجہاں پور کی ایک مسجد سے گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت ہائی کورٹ کی ہدایت پر بریلی کی عدالت میں ہوئی تھی۔دفاعی وکیل ملن کمار گپتا نے تبلیغی جماعت کے اراکین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے دلیل دی تھی۔ تھوس ثبوتوں کی کمی کی بنیاد پر عدالت نے جمعہ کو تھائی لینڈر کے نو، تمل ناڈو کے دو اراکین سمیت 12افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔
کرونامیں تبلیغی سیاست کا سچ، جانیں تبلیغی جماعت کے کتنے اراکین الزامات سے بری ؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS