ٹماٹر مختلف امراض میں کس قدر فائدے مند

0

ٹماٹر میں موجود لائیکو پینا کیمیکل ٹماٹر کو کھانوں کے ساتھ ملا کر پکانے پر بھی آسانی کے ساتھ جسم میں جذب ہو جاتاہے۔ٹماٹر پکا ہوا ہو یا کچا دونوں صورتوں میں صحت کے لئے مفید 
ہے۔ٹماٹر کھانوں کو خوش ذائقہ دارتو بناتاہی ہے یہ آپ کی صحت میاں بھی اضافہ کرتاہے۔ ٹماٹر میں موجود ایک جزو لائیکو پینیا زندگی میں اضافے کی عمدہ صلاحیت رکھتاہے۔
یہ عمدہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسمانی خلیات کے نقصان کے عمل کو روکتاہے۔یورپ اور امریکہ میں متعدد بار کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار مرتبہ ٹماٹر یا اس سے بنی ہوئی اشیاء استعمال کرتے ہیں ان میں پر غدود ومثانہ کا خطرہ34فیصد کم ہو جاتاہے۔امراض قلب کے خطرات کم ہونے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں ونظام ہاضمہ کے سرطان کا خدشہ بھی کم ہوتاہے۔
ایک عام اندازے کے مطابق ایک ٹماٹر خون صاف کرتاہے ،توانائی بہم پہنچاتاہے۔جراثیم کش،پیشاب آور ہے،ہاضم ہے اور دوران خون کو استحکام دیتاہے۔یہ معدے کے امراض میں مفید ہے۔پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرکے خون میں تیزابیت اور الکلائن کا توازن قائم کرتاہے۔یہ بواسیر میں مفید ہے اور ایسے غذائی اجزاء مہیا کرتاہے جو جسم میں جراثیم سے محفوظ رہنے کی قوت پیدا کرتے ہیں۔
امراض چشم کے لئے مفید ہے، بدہضمی،سینے کی جلن، تیزابیت ،پیچش اور اسہال ،متلی ،قے ،چہرے پر چھائیاں ،سیاہ دھبے،منہ کے چھالے،تپ دق،موٹاپا، مسوڑھوں سے خون بہنے کی بیماریوں میں بطور علاج استعمال کیا جاتاہے۔جن افراد کے گردوں،مثانے اور پیشاب کی نالی میں پتھریاں بنتی ہوں انہیں ٹماٹر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS