پاکستان کی جیت کے ساتھ امیدیں برقرار

0

کولکاتا: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں خود کو شامل رکھا ہے۔
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش کے خلاف جیت پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے جبکہ ، پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے اب تک ورلڈکپ میں 7 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو 3 میں کامیابی ملی جبکہ بنگلہ دیش صرف ایک میچ جیت سکا ہے۔دوسری جانب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہے۔
بنگلہ دیش کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔تاہم پھر عبداللہ 69 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 16 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ فخر زمان 74 گیندوں پر شاندار 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 32.3 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران پاکستان زندہ باد بول رہے شخص کو پولیس نے روکا، دیکھیے ویڈیو

بنگلہ دیش کے مہیدی حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار بیٹنگ کرنے پر پاکستان کے فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

(ایجنسیاں)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS