بھوپال:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا کانسے کا تمغہ جیتنا ایک پڑاو ہے اور ٹیم کا ہدف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا ہونا چاہیے۔مسٹرچوہان نے قومی ہاکی ٹیم کے نوجوان اور ہونہار کھلاڑی وویک ساگر کے ساتھ یہاں اسمارٹ پارک میں شجرکاری کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ برسوں بعد ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں تمغہ حاصل کیا۔ لیکن یہ ایک شروعات ہے۔ ابھی ٹیم کواولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا ہے۔انہوں نے مدھیہ پردیش کے اٹارسی کے رہنے والے وویک ساگر کی موجودگی میں کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی سخت محنت کریں، تاکہ ٹیم اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکے۔مسٹر چوہان نے 21 سالہ وویک ساگر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عام خاندان سے آئے ہیں اور اپنے عزم اور محنت کی وجہ سے اتنے آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وویک کو ابھی کم از کم دس سے پندرہ سال تک کھیلنا ہے، اس لیے وہ اورزیادہ محنت کریں۔ ریاست میں کھیلوں کے میدان میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے بہتر سے بہتر وسائل فراہم کر رہی ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش حکومت وویک کو ایک کروڑ روپئے کے اعزازی فنڈ سے نوازے گی۔ اس سے قبل وویک ساگر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں مسٹر چوہان نے ان کا شال اور شری پھل پیش کرکے روایتی طریقے سے خیرمقدم کیا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے بھی اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کئی بار چانس کی بھی بات رہتی ہےاور ٹیم اپنی بہتر کارکردگی کے باوجود تمغے سے محروم ہو گئی۔ لہٰذا مدھیہ پردیش حکومت نے خواتین ہاکی ٹیم کی ممبران کو 31-31 لاکھ روپے دینے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے اور جلد ہی ان کی اعزازی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ہاکی ٹیم کو اولمپک میں طلائی تمغہ لانا ہے:شیوراج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS