نئی دہلی (ایجنسیاں) ہندوستان کے سابق سینئر ہاکی کھلاڑی بریندر لاکرا پر ایک دوست کے قتل کا سنسنی خیز الزام عائد کیا گیا ہے۔ لاکرا پر اپنے بچپن کے دوست آنند ٹپو کو اپنی گرل فرینڈ منجیت ٹیٹے کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ واقعہ اس سال فروری کا بتایا جا رہا ہے۔ آنند کی لاش 26 فروری 2022 کو بھونیشور کے ایک گھر سے ملی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا لیکن اب آنند کے والد نے بیریندر لاکرا پر قتل کا الزام لگایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند ٹپو کے والد نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر مناسب تفتیش اور مدد نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنند کے قتل سے پہلے اس کی شادی 10 سال پہلے ہوئی تھی۔ وہیں اس پورے معاملے پر بیرندر لاکرا کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔متوفی کے والد بندھن ٹپو کے مطابق آنند کا اپنی گرل فرینڈ کو لے کر بیریندر لکرا سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد لاکرا اور منجیت نے مل کر آنند کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور اسے خودکشی جیسا بنا دیا۔ واقعے کو چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔بیریندر لاکرا طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم ہاکی کے رکن تھے۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بعد گزشتہ سال ہی کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ اس ٹیم کے نائب کپتان بھی تھے۔ اس کے علاوہ انہیں ایشیا کپ کھیلنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔ یہی نہیںلاکرا اوڈیشہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔
بیریندر لاکرا کے علاوہ ان کے گھر کے دو اور افراد ہندوستان کے لیے ہاکی کھیل چکے ہیں۔ ان کے بھائی بمل ٹیم انڈیا میں مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتے تھے، جبکہ ان کی بہن انسوتا بھی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کپتان رہ چکی ہیں۔حالیہ تاریخ میں لاکرا دوسرے اسپورٹس پرسن ہیں، جن پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسٹار ریسلر سشیل کمار پہلے ہی ساتھی پہلوان ساگر دھنکر کے قتل کے الزام میں تہاڑ جیل میں ہیں۔
ہاکی کھلاڑی لاکرا پر دوست کے قتل کا الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS