نئی دہلی (ایجنسی): امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف نسلی بھیدبھائو کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہندوستانیوں کو پریشان کرنے کا نیا معاملہ کیلیفورنیا صوبہ سے سامنے آیا ہے۔ کیلیفورنیا میں نفرت کے بڑھتے واقعات ہورہے ہیں۔ ایک شخص نے کم سے کم 14ایسی ہندو خواتین پر حملہ کیا۔ ان خواتین نے ساڑی یا کوئی اور مشرقی پوشاک پہن رکھی تھی۔ ماتھے پر بندی اور زیورات پہنے پوئے تھی۔ سانتا کالران کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے افس کے مطابق 37 سال کے لاتھن جانسن نے ہندو خواتین کو نسلی امتیاز کا سلوک کیا اور ان کے چھین لیا۔ افسروں نے بتایا کہ جون میں شروع ہوا یہ سلسلہ تقریبا دو مہینے چلا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS