شملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سمیت 127 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 2176 پہنچ گئی ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سینئر افسران نے آج یہاں بتایا کہ سیلن ضلع کے بی بی این میں 41, سرمور میں16،شملہ میں18، کانگڑا میں21, منڈی اور اونا میں دس،دس معاملے، بلاس پور میں پانچ اور ہمیرپور میں کورونا متاثرین کے چھ نئے معاملے آئے ہیں۔
اس وبا سے ضلع سولن سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ بیشتر معاملے صنعتی علاقہ بدی، بروٹی والا اور نالاگڑھ علاقہ سے آرہے ہیں۔ یہاں کل تعداد 548 ہوگئی ہے۔ جب کہ 176 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد 366سرگرم معاملے ہیں۔ سولن کے بعد کانگڑا میں 410 کورونا کے مریض ہوچکے ہیں۔ 94 افراد کی صحتیابی کے بعد 311 سرگرم معاملے ہیں۔ منڈی میں 111 معاملے جن میں70 سرگرم اور 38 صحتیاب ہیں۔
ہماچل میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سمیت 127 نئے کورونا وائرس کے مریض
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS