شملہ: (یو این آئی) ہماچل پردیش کے دتا نگر پولنگ اسٹیشن پر تعینات چھ پولیس اہلکاروں کو نجی گاڑیوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) برآمد ہونے کے بعد انتخابی ڈیوٹی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
الیکشن افسر اور ایس ڈی ایم سریندر موہن نے بتایا کہ پولنگ پارٹی نمبر 146 پرائیویٹ گاڑی میں ای وی ایم مشین لے جا رہی تھی۔ یہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی صریح خلاف ورزی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 134 کے تحت داتا نگر پولنگ اسٹیشن 49 پر تعینات پولنگ پارٹی کے چھ اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS