فضائی آلودگی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ، پنجاب میں پرالی جلانے پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایات

0
فضائی آلودگی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ، پنجاب میں پرالی جلانے پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایات
فضائی آلودگی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ، پنجاب میں پرالی جلانے پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایات

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کے معاملے پر مرکزی کابینہ سکریٹری کی صدارت میں متعلقہ ریاستوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ پنجاب میں پرالی جلانے پر پابندی لگانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ مزید پرالی نہ جلائی جائے یہ یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی سی/ڈی ایم)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اورایس ایچ او کی ذمہ داریاں طے کی جائے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، سپریم کورٹ کی حالیہ ہدایت کے مطابق کابینہ سکریٹری نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور این سی ٹی دہلی کے چیف سکریٹریز اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ بدھ کو ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کے چیئرمین اور ماحولیات، جنگلات، زراعت، ہاؤسنگ اور شہری امور و بجلی کی وزارتوں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔
عدالت نے دہلی میں ہوا کے معیار میں خرابی کے معاملے پر سماعت کے دوران حال ہی میں مرکزی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں سے فوری اقدامات کرنے کو کہا تھا۔

ریلیز کے مطابق، تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے مرکزی وزارت زراعت کی اسکیم کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں اور فنڈز کا مکمل استعمال کریں۔

فضائی آلودگی پر ہنگامی اجلاس کی ریلیز کے مطابق ہریانہ میں دھان کی کٹائی 90 فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکی ہے، جب کہ پنجاب میں ابھی 60 فیصد ہوئی ہے۔
ریلیز کے مطابق، اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ فصل کے بقیہ موسم کے دوران خصوصاً پنجاب میں پرالی جلانے پر روک لگانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ کی اداکارہ کا محمد شامی پر آیا دل، دوسری بیوی بننے کو تیار، لیکن۔۔۔

تفصیلی بحث کے بعد، کابینہ سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پنجاب کی ریاستی انتظامیہ فصل کے اس سیزن کے بقیہ دنوں میں پرالی جلانے سے متعلق واقعات کو روکنے کے لیے موثر کارروائی کرے گی۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS