واشنگٹن:انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے میں نچلے درجے کے کھلاڑیوں کو تین لاکھ 50ہزار ڈالرکی مالی مدد فراہم کرے گا۔آئی ٹی ایف نے کہا کہ یہ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں 501 سے 700 تک اور ڈبلز میں 176 سے 300 تک کی ٹیم میں سنگلز کھلاڑیوں کی مدد کرے گا۔
آئی ٹی ایف نے اس سے قبل 500 رینکنگ میں شامل کھلاڑیوں کے لئے مشترکہ پلیئر ریلیف پروگرام میں حصہ لیا تھا۔501-600 رینکنگ کے سنگلز کھلاڑی ایک ہزارڈالر وصول کریں گے ، جبکہ 176سے 300 رینکنگ کے ڈبلز کھلاڑی اور 600 تا 700رینکنگ کے سنگلز کھلاڑی 750 ڈالر وصول کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS